ایک نیوز : پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کو ختم کر کے ایک ہی بورڈ بنانے کے لیے کام تیز کردیا گیا، نگران حکومت نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے اختیارات سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو دے دیئے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تمام بورڈز کا سربراہ ہوگا، دیگر ڈویژنز میں سب بورڈ ہونگے، پرانے قانون کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین میں 9 بورڈز کے چیئرمین شامل ہوتے ہیں، بورڈز کے حوالے سے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔
دوسری جانب بورڈ ملازمین کی جانب سے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، ملازمین کا کہنا ہے کہ فیصلے سے تمام بورڈز کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔