چیئر مین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر عدالت میں کیا ہوا ؟عطاتارڑ بتادیا 

چیئر مین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر عدالت میں کیا ہوا ؟عطاتارڑ بتادیا 
کیپشن: چیئر مین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر عدالت میں کیا ہوا ؟عطاتارڑ بتادیا 

ایک نیوز :وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر چیئر مین تحریک انصاف کے الزمات کا بھرپور جواب دیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عطاتارڑ نے کہا ہے کہ  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان عدالت پر خود حملہ آور ہوئے اور جج کا گھیراؤ کیا، گالیاں بکیں اور عدالتی کارروائی منسوخ کروانے کی کوشش کی۔ جواب توشہ خانہ کا دینے آئے تھے اور باتیں اور کر رہے تھے۔ اللہ کو بھی جواب دینا ہے کہ نہیں؟طوفان بدتمیزی برپا کر کے ماحول خراب کیا۔ہم نے ایک پتہ بھی توڑا ہو تو بتاو، شرم کرو!!!


واضح رہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عدالت پہنچے تو اس موقع پر عطاتارڑ بھی عدالت میں موجود تھے عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عطاتارڑ نے عدالت میں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے 9 مئی کی آڑ لی گئی بالکل ویسے ہی میرے خیال میں مجھے اور تحریک انصاف کو مزید مقدمات میں ملوث کرنے کیلئے مسٹر ڈینٹونِک اور مایوسی سے بدحواس اس کے ساتھی مجرموں نے آج (سوچے سمجھے منصوبے کے تحت) ایک مرتبہ پھر ماحول خراب کرنے اور امنِ عامہ کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی۔