شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ولن کی پہلی جھلک آگئی

شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ولن کی پہلی جھلک آگئی
کیپشن: The first glimpse of the villain of Shah Rukh Khan's film 'Joan' has arrived

ایک نیوز :بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی فلم ’جوان‘ کے ولن کی پہلی جھلک شیئر کر دی گئی۔

فلم شائقین کا انتظار ختم، شاہ رخ خان اور فلم ’جوان‘ کے میکرز نے اپنے خطرناک ولن، جنوبی سپر اسٹار وجے سیتھوپتی کا پوسٹر جاری کر دیا۔

پوسٹر میں جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی کو ویلن کے دبنگ کردار میں دیکھا جا سکتا ہے جس کو موت کا سوداگر نام دیا گیا ہے۔

وجے سیتھوپتی فلم جوان کے ذریعے پہلی بار شاہ رُخ خان کے ساتھ اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔فلم کے ہدایت کار ایٹلی کمار نے بھی ولن کے کردار کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی میگا اسٹار کاسٹ فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ فلم پٹھان کی بھرپور کامیابی کے بعد مداح شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو 7 ستمبر کو بھارت کے سنیما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔