ایک نیوز :پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر قدرتی و آبی وسائل خورشید نے ہے کہ نگران وزیراعظم کا عہدہ کسی سیاستدان کو ہی ملنا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کے موقف پر بات نہیں کروں گاوہ فیصلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں مل بیٹھ کرہی طے کریں گی،میرے خیال میں چونکہ نگران وزیراعظم ایک سیاسی عہدہ ہے، اس لیے اس پر کسی سیاستدان کو ہی ہونا چاہیےتاکہ وہ سیاسی فیصلہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ میرا بھی یہی خیال ہے کہ سیاسی آدمی ہو، سیاستدان ہو اوراس کیساتھ اکانومسٹ بھی ہو تو یہ بہتر ہو گا ۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مگر یہ ابھی طے نہیں ہوا لیکن جو بھی فیصلہ ہو گا وہ مل بیٹھ کرہی ہو گا۔