ایک نیوز :قرضہ ایپس فراڈ میں نیا موڑ فراڈ میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصییلات کےمطابق قرضے دینے والی ایپس کے فراڈ میں ملوث چھ غیرملکی شہریوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ غیرملکی مقامی افراد کے ساتھ مل کر غیرقانونی قرضہ ایپس چلا رہے تھے،ان غیرقانونی ایپس کے 20 اکاونٹس بھی سیل کردیے گئے ہیں، غیرملکیوں کے نام سٹاپ لسٹ پررکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان اکاونٹس سے اربوں روپے کے غیرقانونی کاروبار کیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھرمیں 84 قرضہ دینے والی غیرقانونی ایپس نے 78 ارب روپے کا کاروبار کیا۔
۔سرکاری ذرائع کے مطابق تین سال میں 15153 صارفین کے ساتھ 17 ارب روپے کا فراڈ ہوا، غیرقانونی ایپس نے پچھلے تین سال میں 62 لاکھ صارفین کو 90 لاکھ چھوٹی نوعیت کے قرضے دیے۔