لاہور کینٹ ،مختلف واقعات میں 4اندھے قتلوں کا سراغ مل گیا

Jul 24, 2023 | 19:36 PM

ایک نیوز :لاہور کینٹ  میں بیوی نے شوٹرز کےذریعے خاوند کو, بیٹے نے ماں اور خالہ کو دو دوستوں نے دو دوست قتل کر دئیے ۔پولیس نے ملزمان کا سراغ لگالیا۔

لاہور پولیس کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مقتول کی بیوی رانی بی بی،آشنا محسن بھٹی، 2شوٹرز شہزاد اور اجمل شامل ہیں۔

 گرفتارملزم محسن بھٹی کے مقتول ظہور احمد کی بیوی رانی بی بی کے ساتھ3سال سے تعلقات تھے۔رانی بی بی نے ملزم محسن بھٹی کے ساتھ مل کر شوٹرز شہزاد اور اجمل کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا۔ ملزمان نے گھر سے جاتے ہوئے ظہور احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے ۔

 شمالی چھاؤنی میں سوتیلی ماں اور خالہ کو قتل کرنیوالا ملزم حسن گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم نے جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنی سوتیلی ماں سائرہ اور خالہ ظہرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم حسن کی اندھا دھند فائرنگ سے اس کا والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔ ملزم حسن قتل کر سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا،آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

مناواں  میں 20 سالہ شہری شفقت علی کو ملزم عتیق نے چند روز قبل فائرنگ کے کے  قتل کر دیا ۔ملزم نے سنگین واردات کے بعد نعش غازی آباد کے علاقے میں لال پل نہر کے قریب پھینک دی تھی۔ ملزم عتیق کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا۔

 ڈیفنس سی میں شہری غلام عباس کا قاتل بھی  گرفتارکر لیا گیا۔ملزم علی حسین کی اپنے محلے دار غلام عباس سے معمولی تلخ کلامی ہوئی۔ ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے غلام عباس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مزیدخبریں