ایک نیوز :توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوگرفتار کرنے کاحکم دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں پیش نہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا کہ کل10بجے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کریں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں طلب کیاتھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔