ایک نیوز: پاکپتن میں حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکر کا 781 واں سالانہ عرس جاری ہے۔ جہاں آج بہشتی دروازہ کھولنے کی سب سے بڑی رسم ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بہشتی دروازہ کھولنے کی رسم 5 یوم تک جاری رہے گی۔ ایک اندازے کے مطابق آئندہ 5 دن میں 10 لاکھ سے زائد لوگ بہشتی دروازے سے گزریں گے۔
سیکیورٹی انتظامات پر بات کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) طارق ولایت کا کہنا تھا کہ تمام تر راستوں پر گیٹ اور کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ عرس کی تقریبات کے دوران 3 ہزارسے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔