ایک نیوز:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر کی میڈیا پر نشریات روکنے کےاقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل سلیمان اکرم راجہ اور سمیر کھوسہ ایڈووکیٹس نے درخواست دائر کی ہے،درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل کر رکھا ہے،نوٹیفیکیشن معطلی کے باوجود ٹی وی چینلز پر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر کو نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ عمران خان کی تقاریر پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
موقف میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کو چیئرمین عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیےپیمراء کےدباؤ کا سامنا ہے۔پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات اور تقاریر کو نشر کرنے کا حکم دے ۔عدالت پیمرا کی جانب سے پابندی کے پیمرا کے حکم کو کالعدم قرار دے۔