نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا،بلاول بھٹو زرداری

Jul 24, 2023 | 14:44 PM

ایک نیوز: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانا ہے کہ نہیں؟ اونٹ ابھی کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی نامزدگی کے اعلان پر پیپلز پارٹی قائدین نے بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے رابطے کیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ابھی تک اسحاق ار کے نام ہر کوئی اتفاق نہیں ہوا، نام آیا تو ن لیگ کے ساتھ اس پر بات کریں گے۔

دوسری جانب آصف زرداری ابھی خاموش ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری مشاورت کے بعد اسحاق ڈار کے نام پر حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے واضح کیا ہے کہ نگران وزیراعظم غیرجانبدار ہو اور الیکشن بھی نا لڑے۔

نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، فیصل کریم کنڈی

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی خبریں درست نہیں، پیپلز پارٹی میں اسحاق ڈار کی نامزدگی کے حوالے سے بہت سے تحفظات موجود ہیں، نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام پیش نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کیلئے نام تجویز کرے گی، قیادت کے درمیان حالیہ رابطوں میں ایسا کوئی نقطہ زیر بحث نہیں آیا تھا۔ 

مزیدخبریں