ایک نیوز: لاہور میں کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہاں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرخ آباد میں 13 ملی میٹر ،پانی والا تالاب 2 ملی میٹر بارش ہوئی،لکشمی، اپرمال ،مغلپورہ اور تاج پورہ میں بوندا باندی شروع ہوگئی،گلشن راوی،اقبال ٹاؤن،سمن آباد،جوہر ٹاؤن میں بھی بادلوں کا راج برقرار ہے۔
گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،لیکن نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ابر کرم آج دن بھر جم کر برسے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو بارش میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہری بارش کے موسم میں مناسب حد رفتار اور فاصلہ رکھتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ کریں.سی ٹی او عائشہ بٹ نےڈی ایس پیز کو واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نشیبی اور مصروف شاہراہوں پر وارڈنز کی نفری بھی بڑھا دی گئی، بارش کے دوران ڈی ایس پیز مصروف چوکوں میں موجود رہیں.لفٹر سٹینڈ بائے رہیں گے،سڑک پر اگر کوئی گاڑی خراب ھوتی ھے تو فوری رستہ کلئیر کیا جائے۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا،شہر میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 28.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے،شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش متوقع ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 20ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے کس علاقے میں کتنی بارش ہوئی؟محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردئیے،سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 20 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی،قائد آباد میں 10.5 ملی میٹر، کیماڑی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،نارتھ کراچی میں 8.7، اورنگی ٹاؤن میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی،کورنگی میں 6.8 ، گلشن معمار میں 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی،پی اے ایف فیصل اور مسرور بیس پر 5 ،5 ملی میٹر بارش ،ناظم آباد 6 ملی میٹر میٹ آفس میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
گھوٹکی بارش / چھت گر گئی
گھوٹکی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث پولیس چوکی کی چھت گر گئی،نتیجے میں ڈیوٹی پر معمور 3پولیس اہلکار ملبے تلے دب گئے،مقامی لوگوں نے کئی گھنٹے بعد دبے ہوئے پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں باہر نکالا،واقعہ کچے کے علاقے میں موجود چوکی نمبر 135 پر پیش آیا،زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-24/news-1690185171-7972.mp4
جیکب آباد اورگردونواح میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب، تمام فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
ڈیرہ غازی خان اور گردنواح میں شدید گرمی کے بعد ابررحمت کا سلسلہ جاری ہے،ڈیرہ غازی خان سخی سرور موسلا دار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔سخی سرور میں موسلا دار بارش سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔
ڈیرہ غازی خان کوہ سلیمان اور مضافات میں شدید بارش کا سلسلہ کل رات سے جاری ہے۔بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب جبکہ درجنوں بستیوں میں پانی داخل ہوگیاہے۔ندی نالوں اور بارش کے بحث دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند بھی بلند ہوگئی،آسمان پر بادلوں کا راج کالی گھٹائیں گرج چمک جاری ہے۔