بجلی کی قیمت میں اضافےکابوجھ گھریلو صارفین پر نہیں پڑےگا،وزیراعظم

بجلی کی قیمت میں اضافےکابوجھ گھریلو صارفین پر نہیں پڑےگا،وزیراعظم
کیپشن: بجلی کی قیمت میں اضافےکابوجھ گھریلو صارفین پر نہیں پڑےگا،وزیراعظم

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بجلی کے نرخ آئی ایم ایف کی شرط پر بڑھائے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا،معاہدے کے دوران ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائے گا، معاہدے کے تحت اگر ہم کارگو نہیں لیں گے تو جرمانہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی،وزیراعطم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور آذربائیجان برادر ممالک ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے آج اہم دن ہے ، معاہدے کی مدت ایک سال ہے، مزید ایک سال بڑھایا جا سکتاہے ، پچھلے دورہ آذربائیجان میں صدر آذربائیجان سے مفید گفتگو رہی۔

وزیراعظم نے کہاکہ معاہدے کے دوران ہر ماہ ایک ایل این جی کا ایک جہاز خریدا جائے گا، خریداری کا اختیار پاکستان کے پاس ہو گا نہ خریدنے پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا، معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اہم پیشرفت ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ آئی ایم ایف کی شرط پر بڑھائے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا گھریلو صارفین پر بوجھ نہیں پڑے گا، 200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، بجلی کے 200یونٹ تک استعمال کے گھریلو صارفین پر اضافہ نہیں ہوگا، 31فیصد گھریلو صارفین کو جزوی سبسڈی دی گئی۔