جنوبی کوریا کی ہٹ فلم ’’ ڈریم‘‘اب نیٹ فلیکس پر

جنوبی کوریا کی ہٹ فلم ’’ ڈریم‘‘اب نیٹ فلیکس پر

ایک نیوز: ’’ ڈریم‘‘ جنوبی کوریا کی ہٹ فلم نیٹ فلیکس صارفین  اب جلد دیکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق  ڈریم ایک کورین اسپورٹس کامیڈی فلم ہے جس میں جنوبی کوریا کے معروف اداکار پارک سیوجون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم بہت جلد نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔لی بائیونگ ہیون کی تحریرکردہ یہ فلم ایک فٹبالر کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی کہانی ایک مشہور فٹبالر یون ہانگ ڈے کے گرد گھومتی ہے جسے میچ کے دوران اپنی حرکتوں کی وجہ سے تادیبی کارروائی سے گزرنا پڑتا ہے، جس کے بعد فٹبالر کی پی آر ٹیم اس کی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
پی آر ٹیم اس کام کیلئے ٹیم ڈائریکٹر لی سومن کی خدمات حاصل کرتی ہے جس کا مقصد یون کے ساتھ ایک دستاویزی فلم بنانا ہے جو آنے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے بے گھر افراد کے ایک گروپ کو تربیت دے رہا ہے۔2گھنٹے 5 منٹ پر مشتمل کورین فلم 25 جولائی 2023 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔