یاسمین راشد اور میاں محمود الرشیدکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

یاسمین راشد اور میاں محمود الرشیدکے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ایک نیوز: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ مقدمات میں رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، جبکہ تھانہ شادمان نذر آتش کرنے  اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں  جلانے کے کیس میں میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی14 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے اور یاسمین راشد کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے پانچ مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔عدالت نے یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں  مسلم لیگ نون آفس پر حملہ،ر عسکری ٹاور پر حملہ،  تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے ۔گلبرگ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1271/23 ، مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے۔

شادمان پولیس نے یاسمین راشد کیخلاف 768/23  اور  تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس  مقدمہ نمبر 367/23 درج کر رکھا ہے۔

میاں محمود الرشید

تھانہ شادمان نزر آتش کرنے  اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں  جلانے کے کیس میں  عدالت نے   میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی  ہے۔عدالت نے میاں محمود الرشید کو7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا  ہے۔ میاں محمود الرشید کو   جوڈیشل ریمانڈ کی  معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا ، میاں محمود الرشید خود چل کر کمرہ  عدالت پہنچے۔

میاں محمود الرشید کے وکیل میاں وحید  نے استدعا کی کہ میاں محمود الرشید جیل میں دل کی تکلپف ہوئی ان کو پی آئی سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ان کی موت کی افواہ بھی پھیل گئی تھی  ہسپتال سے  ان کی  بیماری کی رپورٹ منگوائی جائے۔

فاضل جج  نے کہا کہ عدالت نے علاج اور میڈیکل کا حکم پہلے ہی دے رکھا ہے جیل حکام  علاج کرا رہے ہیں  ۔ عدالت نےوکیل کو ہدایت کی کہ پی آئی سی سے تازہ رپورٹ آپ خود جا کر لے سکتے ہیں عدالت کو ان معاملات میں نہ ڈالیں ۔  پولیس نے دو مقدمات  چالان کی تیاری بارے عدالت کو آگا کیا ۔

تفتیشی افسر  نے استدعا  کی کہ چالان تیاری کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے اور  ملزم کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے ۔ جس کے بعد  عدالت نے   میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔

  میاں محمود الرشید پر تھانہ شادمان نزر آتش کیس اور گلبرگ میں سرکاری گاڑیاں جلانے کا الزام ہے۔ گلبرگ پولیس نے میاں محمود الرشید  اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1280/23 درج کر رکھا ہے جبکہ شادمان پولیس نے میاں محمود الرشید کیخلاف 768/23 مقدمہ درج کررکھا ہے