ایک نیوز: عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی 26 جولائی تک ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری غیر شرعی نکاح سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔سول جج قدرت اللہ نے کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 30,30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ہے۔عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 26 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
عمران خان اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشری بی بی کی جانب سے آج کی استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔بشری بی بی کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے وکالت نامہ جمع کر ویا۔ وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ بشری بی بی نے ہائیکورٹ اور پھر کوہسار تھانہ میں درج مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا ہے جس کے بعد عدالت بشری بی بی کی استثنی کی درخواست منظور کرے ۔
وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ عدالت آڈر کر دے ہم آج ہی مچلکے جمع کروا دیتے ہیں۔ اگر آپ ہماری درخواست کو قابل سماعت کرتا ہے تو ہم دلائل دینے کو تیار ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت 26 جولائی تک سماعت ملتوی کر دی ہے۔