میاں چنوں:حضرت بابا میاں چنوںؒ کے 799ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

حضرت بابا میاں چنوںؒ کے 799ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز
کیپشن: The 3-day celebrations of the 799th annual Urs of Hazrat Baba Mian Chinon have started

ایک نیوز: مشہور روحانی بزرگ حضرت بابا میاں چنوں رحمۃ اللہ کے 799 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مزار کو غسل دیکر و چادر پوشی سے کیا گیا۔ علماء کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات نے چادر پوشی کی۔

بزرگ حضرت بابا میاں چنوں رحمۃ اللہ کے سالانہ عرس کی تقریبات 24,25 اور 26 جولائی کو جاری رہیں گی۔