سیکیورٹی فورسز کی چترال، مالاکنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری

سیکیورٹی فورسز کی چترال، مالاکنڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری
کیپشن: Security forces are conducting operations in flood affected areas in Chitral, Malakand

ایک نیوز: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چترال اور مالاکنڈ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز صبح سے شروع امدادی کاروائیاں رات بھر بھی جاری رہیں۔ 

چترال میں شدید بارشوں کے بعد رابطہ سڑک متاثر ہونے سے اپر چترال کی جانب آمدورفت بند ہو گئی۔ سیکیورٹی فورسز کی امدادی ٹیمیں سول انتظامیہ کے شانہ بشانہ آمدورفت کی بحالی کیلئے کوششیں کر رہی ہیں اور بہت جلد رابطہ سڑک کو بحال کر دیا جائے گا۔ 

بارش اور سیلاب کی وجہ سے دیر میں تلاش، شمسی روڈ متاثر ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متبادل راستہ بنا کر ہلکی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جبکہ ہر قسم کی ٹریفک کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز اور سول انتظامیہ کی جانب سے تیزی سے کام جاری ہے۔ 

دیر میں تلاش، تیمرگرہ روڈ پر ٹریفک کے زور کو کم کرنے کیلئے تالاش سے بندگئی کی طرف ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کر دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز عوام کی خدمت اور ریلیف کے جذبہ سے سرشار اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔