نگران سیٹ اپ کی تیاری، اتحادیوں میں مشاورت، پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل

Jul 24, 2023 | 11:22 AM

ایک نیوز: نگران سیٹ اپ کے لئے حکومتی اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے۔ پیپلزپارٹی نے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ اسحاق ڈار جبکہ پیپلزپارٹی غیرسیاسی شخصیت کو نگران وزیراعظم بنانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان عام انتخابات کے لئے  نگران سیٹ اپ پر مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں خورشید شاہ اور نوید قمر پر مشتمل مزاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کمیٹی کے درمیان آج ملاقات کا بھی امکان  ہے۔ ن لیگ نگران وزیراعظم کے لئے سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق رائے کےلیے کوشاں ہے۔ جس کے لئے جے یو آئی ف ،ایم کیو ایم اور اے این پی سے ن لیگ کی کمیٹی مذاکرات کرچکی ہے۔ 

ن لیگ کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ ان تینوں جماعتوں نے اسحاق ڈار کے نام پر کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی کا موقف اس کے برعکس ہے، پیپلزپارٹی عام انتخابات میں سب کے لئے مساوی مواقع چاہتی ہے۔ جس کے لئے غیرسیاسی وزیراعظم و نگران سیٹ اپ پر زور دے رہی ہے۔

مزیدخبریں