اے این ایف کی کارروائی، 37 کلو منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

Jul 24, 2023 | 11:14 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 37 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے راولپنڈی میں واقع انٹرنیشنل میل آفس سے آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے منشیات برآمد کی ہے۔  3 عدد ہاٹ پاٹ میں چھپائی گئی 1 کلو 590 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار پشاور کی رہائشی ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو آئس برآمد کی ہے۔ملزمہ کی نشاندہی پر کھنہ پل سے اسلام آباد کے رہائشی شریک ملزم کو بھی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے این ایف نے جروبی زخا خیل خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلے میں چھپائی گئی 17 کلو 700 گرام چرس برآمد کی ہے، ایک اور کارروائی میں میر پور روڈ کراچی کے قریب کراچی کے رہائشی ملزم سے 10 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکوریئر آفس سے آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے ہیروئین برآمد کی ہے۔ پارسل میں موجود اون کے سویٹر میں 350 جزب کی گئی تھی۔ اے این ایف کی سریاب روڈ کوئٹہ میں کاروائی کے دوران کوئٹہ کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے 8 کلو چرس برآمد کی گئی ہے/تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں