گرین پاکستان انیشی ایٹو: خانیوال ماڈل ایگریکچر فارم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج ہوگا

گرین پاکستان انیشی ایٹو: خانیوال ماڈل ایگریکچر فارم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد آج ہوگا
کیپشن: Green Pakistan Initiative: The inauguration ceremony of Khanewal Model Agriculture Farm will be held today

ایک نیوز: 24 جولائی 2023 کو گرین پاکستان انیشی ایٹو کے  فلیگ شپ پراجیکٹ "خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم" کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شرکت کریں گے۔

تقریب میں وزرائے خزانہ، دفاع، پلیننگ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اطلاعات، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، زرعی ماہرین، قابلِ ذکر کسانوں اور فوج کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔ 

افتتاحی تقریب میں برطانیہ، اٹلی، سپین، چین، بحرین، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی اور دیگر ممالک سے غیر ملکی معززین اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے۔

"لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم – سینٹر آف ایکسی لینس" کے قیام کے بعد فوڈ سیکیورٹی پر منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں "گرین پاکستان انیشی ایٹو" کا آغاز ہواتھا جس کے بعد اس فلیگ شپ فارم کا افتتاح اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک کوشش ہوگا کہ پاکستان نہ صرف خوراک کو محفوظ بنانے بلکہ کثیر برآمدات کے لیے خاطر خواہ پیداوار  کو یقینی بنا کر قومی معیشت کو دوام بخشے گا۔

زرعی ماہرین بشمول کھیت ، فصلوں، باغات، اسپیشلٹی کور، ٹیکسٹائل اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ اس فلیگ شپ پراجکٹ کا ہدف سرکاری اور نجی شعبوں کے اشتراک کے ساتھ ساتھ  مقامی کسانوں کو غذائی تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔ تقریب میں ماہرین، حکومتی نمائندوں، ماہرِ تعلیم، صنعتکاروں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق انتہائی قلیل وقت میں جدید ترین فارم قائم کرنے اور پاکستان میں زراعت کی نئی سطح کو متعارف کرانے میں فون گرو/فوجی فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے 

آرمی چیف   'گرین پاکستان انیشی ایٹو' اور فون گروکے احسن اقدامات اور زرعی اصلاحات کی بحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کو پاک فوج کی جانب سے  ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلا چکے ہیں۔