ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف سےامریکی سینٹ کام کےکمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں باہمی اورپیشہ ورانہ دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال اوردفاعی تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سےہرشعبےمیں باہمی تعلقات کومزیدوصعت دینےپراتفاق کیا گیا ۔ کمانڈرسینٹ کام نےدہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔ کمانڈرسینٹ کام کی علاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔