واہگہ بارڈر پر عوام کا جم غفیر، پاکستان زندہ باد کے نعرے

واہگہ بارڈر پر عوام کا جم غفیر، پاکستان زندہ باد کے نعرے
کیپشن: Jam Ghafir of the people on the Wagah border, slogans of Pakistan Zindabad

ایک نیوز: حسبِ روایت عوام کا جمِ غفیر واہگہ پریڈ دیکھنے اُمڈ آیا۔ واہگہ بارڈر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا۔ اس موقع پر عوام کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

تفصیلات کے مطابق بچے، خواتین، بزرگ سب یکجان ہوکر پنجاب رینجرز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ واہگہ کی پریڈ قومی یکجہتی، ملک سے محبت اور افواجِ پاکستان سے محبت اور اعتماد کے رشتے کی عکاس ہے۔

سخت گرمی کے موسم میں بھی 10,000 سے زائد لوگ پریڈ وینیو میں موجود تھے۔ عوام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ "ہم پاکستان کی سالمیت اور اتحاد کی خاطر ہمیشہ پاک فوج اور  پنجاب رینجرز کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے"۔

عوام نے واضح کیا کہ "دنیا کی کوئی طاقت عوام اور پاک افواج کے مابین عقیدت و محبت کے تعلق کو کمزور نہیں کرسکتی"۔ "واہگہ بارڈر کی پریڈ پر عوامی اجتماع پاک فوج سے محبت کا واضح ثبوت ہے"۔