ایک نیوز: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے- جعلی پلوامہ ڈرامہ ایک بار پھر بےنقاب ہوگیا۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی کے جعلی پلوامہ ڈرامے کا راز بے نقاب کردیا۔
ممتابینر جی نے کہا ہے کہ مودی نے انتخابات جیتنے کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا، پلوامہ ڈرامہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، پوری پلاننگ کے ساتھ 40 جوانوں کا خون بہا کر الیکشن چوری کیا گیا، مودی ایک بار پھر پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
ممتا بینرجی کے انکشافات نے گودی میڈیا کو آگ لگا دی۔ مودی نواز گودی میڈیا نے ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔ رواں سال 14 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیاپال ملک نے بھی انکشاف کیا کہ مودی اور امت شاہ نے انھیں پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کا حکم دیا تھا۔
ستیاپال نے کہا تھا کہ مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتا تھا، پلوامہ ڈرامے کے بعد مودی سرکار نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا۔ جواب میں اگلے ہی روز پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے اور ونگ کمانڈر ابھینندن کو قیدی بنا لیا تھا۔