انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان

 انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان

ایک نیوز : کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ،روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 11 پیسے مہنگا ہو کر 286.81 سے بڑھ کر 287.92 پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں 2 روپے مہنگا ہو کر 293 روپے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 134 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔146 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 171 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,195 جبکہ کم ترین سطح 45,872 رہی ۔