مرادعلی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس خارج کرنے کی استدعا

 مرادعلی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس خارج کرنے کی استدعا

ایک نیوز:وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی، شریک ملزمان کے وکلا نےنیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کےخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پیش ہوئے۔ شریک ملزم کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل پر نیب قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔ بیرسٹر قاسم عباسی نے استدعا کی کہ احتساب عدالت نیب ریفرنس کو خارج کرے۔اس کیس میں کوئی مالی بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے،احتساب عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے ۔

نیب پراسیکیوٹر نےاستدعا کی کہ یہ کیس اینٹی کرپشن عدالت میں بھجوایا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی ہے۔