بجلی مہنگی ہونے کے بعد سریے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

Jul 24, 2023 | 10:13 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بجلی مہنگی ہونے کا پہلا منفی اثر سامنے آ گیا،تعمیراتی صنعت نے بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیل مینوفیکچررز نے چھٹی کے دن سریے کی فی ٹن قیمت 15 ہزار روپے بڑھادی ہے۔ لارج اسٹیل مینوفیکچررز کے مطابق  سریے کی فی ٹن قیمت 260000 روپے ہوگی ہے۔بجلی اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔

دوسری جانب حنیف گوہر سابق چیئرمین آباد نے کہا کہ اسٹیل کی قیمت میں اضافے کوسختی سے مسترد کرتے ہیں۔ قیمت میں اضافہ واپس نہ ہوا تو اپنے ممبران کو اسٹیل نہ خریدنے کی کال دیں گے۔سٹیل کمپنیز کے گٹھ جوڑ کیخلاف مسابقتی کمیشن کو درخواست دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں