غیرشرعی نکاح کیس:عمران خان کی عدم حاضری،سماعت 11بجےتک ملتوی

غیرشرعی نکاح کیس:عمران خان کی عدم حاضری،سماعت 11بجےتک ملتوی
کیپشن: غیر شرعی نکاح کیس:عمران خان کی عدم حاضری،سماعت 11بجےتک ملتوی

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیر شرعی نکاح سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہا کہ سیکشن 91 کے تحت ملزم کا عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، حاضری کے بغیر ملزم کی کوئی درخواست نہیں سنی جاسکتی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک تو ملزم کی حاضری ہی ریگولرائز نہیں ہے، ایک شخص کیلئے قانون تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکالت نامہ آج جمع کرایا جائے گا۔

جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وکالت نامہ بھی ملزم کی عدم موجودگی میں قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

جس کے بعد جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کب تک پیش ہو سکتے ہیں؟

جونئیر وکیل نے جواب دیا کہ عمران خان 11بجے تک پیش ہو سکتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نےکیس کی سماعت میں دن 11 بجے تک وقفہ کردیا گیا۔