ایک نیوز: انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں 40 افراد سوار تھےاور کشتی اتوار کی رات ڈوبی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی سے 6 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 19 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کی وجوہات جاننے کیلئےتحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 2018 میں جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 150 افراد ہلاک ہوئے تھے۔