ایک نیوز: پاکستان نے سری لنکا کو کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق دوسری اننگز میں پاکستانی باؤلرز مکمل طور پر میزبان ٹیم پر چھائے رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نسیم شاہ کے حصے میں آئیں۔ لیف آرم اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کو نشانے پر رکھا اور لنکن بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں کا شکار بنا لیا ۔
دوسری اننگز کے آغاز میں سری لنکن بیٹرز نے احتیاط سے بیٹنگ کا آغاز کیا اوپنرز نے 69 رنز کا آغاز فراہم کیا، پھر نعمان علی کے سامنے میزبان ٹیم کی مزاحمت دم توڑتی نظر آئی۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان ویموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔کوشل مینڈس 14 اور دنیشل چندی مل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 10 جب کہ سدیرا سمارا وکرما 5 رنز پو پویلین لوٹے۔ قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے۔
کولمبو میں پاکستانی بیٹرز نے سری لنکا کے لیے پہلی اننگزمیں5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔ عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی۔ سعود شکیل نے نے عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی پاکستان ٹیم کو میزبان ٹیم پر 410 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ کھیل کے چوتھے روز کے پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنالیے تھے ۔
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنائے اور اسے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق 201 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنا کر سری لنکا کیخلاف 397 رنز کی برتری حاصل کرلی کریز پر اس وقت اوپنر سلمان علی آغا اور محمد رضوان موجود ہیں۔سرفراز احمد واپس ڈگ آؤٹ میں جاچکے ہیں، ان کے ہیلمٹ پر تیز رفتار گیند لگی جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے جس کی جگہ رضوان بیٹنگ کیلئے آئے۔
عبداللہ شفیق نے کھیل کے تیسرے روز اپنی سنچری مکمل کی، کرکٹر کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔ بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹ پر 178رنزبنالیے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کےخلاف پہلی اننگزمیں 12 رنزکی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث 10اوورز تک محدود رہا جس دوران عبداللہ شفیق 87 اور بابراعظم 28 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
گزشتہ روز شان مسعود 51 اور امام الحق 6رنزبناکرآؤٹ ہوئے تھے، سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ روز شان مسعود51 اور امام الحق 6رنز بناکرآؤٹ ہوئے ،سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 166رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی ،دھننجایاڈی سلوا57اور دنیش چندی مل 34رنز بناکر نمایاں رہے ،ابراحمد4اور نسیم شاہ نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے انجیلو میتھیوز ، کپتان دیموتھ کرونارتنے اور دنیش چندیمل کو آؤٹ کیا۔ابرار احمد نے بیٹر سدیرا، دھننجیا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور رمیش مینڈس کو پویلین لوٹایا۔لنکن اوپنر نشان مدوشکا اور پربھات جے سوریا کو شان مسعود نے زبردست رن آؤٹ کیا، جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کوشال مینڈس کی وکٹ لی۔
سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔