ایک نیوز: امریکا نے بھارت میں 2خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو کا کہنا ہے کہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ پہلے دو خواتین سے مبینہ زیادتی اور برہنہ گھمانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ہجوم کی خواتین سے مبینہ زیادتی اور برہنہ گھمانے کی ویڈیو گزشتہ ہفتے وائرل ہوئی تھی۔واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں سخت ہزیمت کا سامنا ہے۔