جرمنی:شرارت یاخودکشی کی کوشش،خاتون ریچھ کےپنجرے میں کودگئی

Jul 24, 2023 | 07:31 AM

ایک نیوز:جرمنی کےشہربرلن میں شرارت یاخودکشی کی کوشش،خاتون ریچھ کےپنجرے میں کودگئی،سفیدریچھ کے حملے سےخاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ (Polar Bear) نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے سفید ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگادی جس کے بعد پنجرے میں موجود ایک سفید ریچھ نے اس پر حملہ کردیا تھا۔
حکام کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں خاتون کے جسم پر کئی زخم آئے تھے تاہم چڑیا گھر کے اہلکاروں نے فوری طور پر خاتون کو ریچھ کے پنجرے سے باہر نکال لیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجرے میں پانچ ریچھ موجود تھے، ایک ریچھ کے حملے میں خاتون کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ عملے نے تمام ریچھوں کو الجھا کر خاتون کو حملے سے بچا لیا تھا۔
بعد ازاں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کا آپریشن کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں