اٹلی: شدید گرمی کے بعد بارش، سڑکیں دریا بن گئیں، 100 افراد زخمی

اٹلی: شدید گرمی کے بعد بارش، سڑکیں دریا بن گئیں، 100 افراد زخمی
کیپشن: Italy: Rain after extreme heat, roads become rivers, 100 people injured

ایک نیوز :اٹلی کے شمالی علاقوں میں شدید گرمی کے بعد اولے پڑنے کے ساتھ موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں دریا بن گئیں اور مختلف حادثات میں سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی فوری چیلنج ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا، پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے مزید اقدامات کی اپیل کی ہے۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شمالی علاقوں میں بارش کے ساتھ ٹینس بال کے برابر اولے بھی برسے، سڑکوں پر پانی کے ساتھ برف بھی تیرتی نظر آئی۔

دوسری طرف دارالحکومت روم سمیت بیشتر حصوں میں درجہ حرارت 40 سے اوپر ہے، جزائر سسلی اور سارڈینیا میں پیر کو درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ میں ہیں، کہیں شدید گرمی سے جنگل کی آگ تو کہیں بارشوں سے سیلابی صورتحال ہے۔

 انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ آلودگی پھیلانے والے گیس اور مادوں کے اخراج کو محدود کرنے کےلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔