افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب، 31 افراد ہلاک، 74 زخمی

Jul 24, 2023 | 00:13 AM

ایک نیوز :افغانستان کے وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئے۔31 افراد ہلاک، 74 زخمی ہوگئے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد  کاکہنا ہے کہ کابل کے مغرب میں واقع صوبہ وردگ کے ضلع میدان کے علاقے جلریز میں ہفتے کو رات گئے سیلاب نے تباہی مچاہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد اور معاونت کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ 

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے جہاں سیکڑوں ہیکٹرز زرعی اراضی کو نقصان پہنچا وہیں کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان ہائی وے کو بھی سیلاب کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

 افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر 250 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔بارشوں اور سیلاب سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

افغان حکام نے بتایا کہ سیلاب سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی جزوی یا مکمل تباہ ہوگئی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں