ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 1 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ڈی آئی خان ،دہشتگردوں ،فائرنگ، آئی ایس پی آر
کیپشن: آئی ایس پی آر، فائل فوٹو

(ایک نیوز نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جرات و بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 31 سالہ لانس نائیک مجیب الرحمان نے جام شہادت نوش کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہید مجیب الرحمان کا تعلق لکی مروت سے تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔