(ایک نیوز نیوز) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے آئندہ دو ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں، مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا؟ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر بات ہوگی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی صدارتی نظام لانے اور کوئی 18ویں ترمیم ختم کرنے کی بات کررہا ہے۔ عمران خان کو بھی ایک ٹاسک ملا ہے اور وہ اسی پر عمل پیرا ہیں۔ پی ٹی آئی کو جب ہم نے الیکشن کروانے کا کہا تو انہوں نے صاف کہا تھا کہ الیکشن 2023 سے قبل نہیں ہوں گے۔