دوسرا ٹیسٹ، پہلا دن: سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ، 6 وکٹ پر 315 رنز بنا لیے

دوسرا ٹیسٹ، پہلا دن،سری لنکا ،پراعتماد بیٹنگ
کیپشن: سری لنکا کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔

(ایک نیوز نیوز) گال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا اور میزبان ٹیم کو پہلا نقصان 92 رنز پر اوشاڈا فرنینڈو کا برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے 50 رنز بنائے۔ اس کے بعد کوشال مینڈس 3 کے انفرادی سکور پر آغا سلمان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد یاسر شاہ نے دیموتھ کرونارتنے کو اپنا شکار بنایا وہ صرف 40 رنز بنا سکے۔

اینجیلو میتھیوز اپنے کیریئز میں ٹیسٹ میچ کی سنچری مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے چوتھی وکٹ پر 75 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ 40 کے مجموعی سکور پر وہ نعمان کا شکار بنے۔ دنیش چندی مل پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کو پراعتماد انداز میں کھیلتے رہے۔ انہوں نے نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد دھننجا ڈی سلوا کو نسیم شاہ نے 33 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

اس طرح کھیل کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم 6 وکٹوں پر 315 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔