پی ٹی آئی کی اہم سیاسی بیٹھک، مستقبل کا لائحہ عمل تیار

پی ٹی آئی ،اہم اجلاس، زیرسماعت ،مقدمات ،حکمت عملی ،تیار
کیپشن: پی ٹی آئی کی اہم سیاسی بیٹھک، مستقبل کا لائحۃ عمل تیار۔

(ایک نیوز نیوز) پنجاب کی موجودہ صورتحال پر کیا کرنا ہے؟ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس پر کیا حکمت عملی تیار کرنی ہے؟ سپریم کورٹ میں زیرسماعت کیسز پر لائحہ عمل کیا اختیار کرنا ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے مؤخر ہونے سے متعلق بھی امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ شریف، زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، پنجاب میں جو کچھ ہوا ان کی سیاست عیاں ہوگئی ہے، قوم ملکر ان کی ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔