ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ،46 ڈی میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کو قتل کرکے ملزم فرار ہوگئے۔
لڑکا لڑکی کے گھر آیا جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔46 ڈی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، امیر اور سلمی دونوں پیار کرتے تھے۔ رات امیر سلمی کو ملنے اس کے گھر گیا تو سلمٰی کے والدین میں سے کسی کی آنکھ کھل گئی اور اس نے شور مچا کر گھر کے دوسرے افراد کو بھی اٹھا لیا۔
سلمی بی بی کے والد اور بھائی نے فائرنگ کر کے دونوں کو موقع پر ہی قتل کر دیا۔
ڈی پی او حسن اقبال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی دیپالپور کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی ہے، ان کو حکم دیا ہے کہ جلد سے جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔