دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پرشرمندہ ہوں: شیریں مزاری

دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پرشرمندہ ہوں: شیریں مزاری
کیپشن: Shireen Mazari tweet
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر آج مجھے انتہائی شرمندگی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ زندگی میں اس شخص نےکبھی کوئی کام نہیں کیا اور محض استحقاق پرہی زندگی گزارتا آیا ہے۔ نکما، نالائق اور نااہل ایسا ہے کہ سپریم کورٹ کا سادہ سا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصر ہے، اب اس نےعدالت میں پیش نہ ہو کرخود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے۔

 سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر مقصد پر یقین اور اپنے فیصلوں کو اپنانے کی ہمت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو، تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام صفِ اوّل میں لڑائی لڑی، ہم تو تمہاری طرح محافظین کےنرغے میں ہونےکےباوجود اپنی کرسی میں دبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے۔