دوست مزاری ملک سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں،حماد اظہر کا دعویٰ

Jul 24, 2022 | 15:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب بھی باپ بیٹے دونوں نے استعفیٰ نہ دیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

 پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والوں کو عوام نے اُٹھا کر باہر پھینکا ہے،پی ڈی ایم نے پہلے ملک کی خود داری بیچی، پھرمعیشت تباہ کی۔ یہ عوام کو دبانے کے لیے ظلم اور بربریت پر اُتر آئے، اب مظلومیت کا چورن بیچتے پھر رہیں ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پرسوں ضمیر کے سوداگر یہاں آکر بیٹھ گئے،اس وقت عوام کا ردعمل کیا ہےسبھی کو پتہ ہے،صوبے میں اکثریت کی بجائے اقلیت کو جتوایا گیا،عدلیہ کیخلاف گندی ٹرینڈ چلائی گئی،اب بھی باپ بیٹے دونوں نے استعفیٰ نہ دیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، لوگوں میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف بہت زیادہ نفرت ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ دوست مزاری ملک سے فرار ہونے کا سوچ رہے ہیں،کوئی رانا ثنا اللہ کی شکل دکھا کر ہمیں ڈرا نہیں سکتے، مینڈیٹ پی ٹی آئی کو ملا پھر بھی یہ بے شرمی سے عوام کے سامنے مظلوم بنے ہوئے ہیں، بتانا چاہتا ہوں کہ عوام کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا، کل پھر سپریم کورٹ کی سماعت ہوگی، پر امید ہیں کہ عوام کا مینڈیٹ بحال کیا جائے گا، دھونس ،دھمکی ،گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گے۔

مزیدخبریں