ہنگری کا روسی گیس کی درآمد، روس پر پابندیوں کی حمایت سے انکار

Jul 24, 2022 | 14:50 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: ہنگری کے وزیراعظم یورپی ممالک پر ہی برس پڑے، ہنگری نے روسی گیس کی درآمد اور روس پر دیگر پابندیوں کی حمایت سے انکار کردیا۔

 رومانیہ میں نیوز کانفرنس کے دوران وکٹر اوربان بولے ہنگری روس پر پابندیوں یا روسی گیس کی درآمد پر پابندی کی حمایت نہیں کرے گا۔ ہنگری یوکرین جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین میں جنگ کیلئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ نئی حکمت عملی میں امن مذاکرات پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ یورپی یونین کی ماسکو پر پابندیاں کارگر ثابت نہیں ہوئیں۔ ماسکو کیخلاف پابندیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔

وزیراعظم وکٹر اوربان نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ پر نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ جنگ جیتنے کے بجائے امن مذاکرات پر توجہ دی جائے۔ یوکرین جنگ کے بارے میں یورپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں