100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے،مریم اورنگزیب

Jul 24, 2022 | 14:19 PM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 100 گنڈے پیاز اور  100 چھتر اب عمران خان کا مقدر ہے،اداروں کو گالی دینے والا اب اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔

 وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرفواد چودھری کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "100 گنڈے اور 100 چھتر" اب عمران صاحب کا مقدر ہے، اداروں کو گالی،دھمکی دینے والا اب اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے، عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ 4سال حکومت چلانے کے لئے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی ،دھونس دھمکی گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گےنوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا ،فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرو۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے، منہ پہ خون لگنے کی بات کرکے اب پاؤں نہ پکڑیں عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن اور اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہوگیاہے۔ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے۔

مزیدخبریں