ایک نیوز نیوز: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 100 گنڈے پیاز اور 100 چھتر اب عمران خان کا مقدر ہے،اداروں کو گالی دینے والا اب اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے۔
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرفواد چودھری کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "100 گنڈے اور 100 چھتر" اب عمران صاحب کا مقدر ہے، اداروں کو گالی،دھمکی دینے والا اب اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنے، عمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لئے اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔
"100 گنڈے اور 100 چھتر" اب عمران صاحب کا مقدر ہے اداروں کو گالی دھمکی دینے والا اداروں کا ٹھیکے دار نہ بنےعمران خان کو اقتدار میں واپسی کے لئے اسٹبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے کسی کو بھی آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے https://t.co/YvstTxGiiJ
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 24, 2022
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ 4سال حکومت چلانے کے لئے اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی ،دھونس دھمکی گالی سے انصاف کا قتل نہیں کرنے دیں گےنوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے اور رہے گا ،فوج اور عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنا بند کرو۔
عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے منہ پہ خون لگنے کی بات کرکے اب پاؤں نہ پکڑیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 24, 2022
عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن اور اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع
الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کا نشانہ ادارے ہیں اور ان کی قیادت کو عہدوں سے اتروانا ہے، منہ پہ خون لگنے کی بات کرکے اب پاؤں نہ پکڑیں عمران خان کا بیرون ملک سازش کا بیانیہ دفن اور اسٹیبلشمنٹ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ شروع ہوگیاہے۔ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ دے۔