ایک نیوز نیوز: دعا زہرا کے شوہر ظہیراحمد کو ایک اور جھٹکا، شوہر ظہیر کو چھوڑ کر کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
دعا زہرا کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کیلئے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر سے متعلق مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ زیر غور تصویر دعا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی ہے جس کے بعد دعا موٹروے کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کیےجائیں۔