موسلا دھار بارش کے باعث4 افراد جاں بحق مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی

Jul 24, 2022 | 11:21 AM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:لاہور میں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت اور جھگیوں پر دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے،جبکہ مختلف حادثات میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاہور ,نواب ٹاؤن کے علاقے میں تیز بارش کے باعث خانہ بدوشوں کی جھگیوں پر دیوار گر گئی۔

ملبے تلے دب کر سات سالہ سلیم اور اس کا بھائی پانچ سالہ ندیم جاں بحق ہوگئے، جبکہ آٹھ سالہ شبانہ اور نذیر جبکہ چھ سالہ یاسمین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بیدیاں روڈ پر بھی موسلا دھار بارش کی وجہ سے خستہ حال مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی، جس کے باعث دلاور اور عثمان نامی شخص جاں بحق ہوئے۔

جبکہ حادثے میں بچی شدید زخمی ہوئی۔ ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں