ایک نیوز نیوز: لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بادامی باغ کےعلاقے میں عثمان چوک کے قریب پیش آیا، محمد اشرف راہی بار کونسل کے سیکرٹری تھے، مقتول کی دو بیٹیاں ہیں، پچاس سالہ اشرف راہی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے اشرف راہی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔