دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Jul 24, 2022 | 09:23 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں