ٹوکیو اولمپکس : بیڈمنٹن مقابلے میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو بدترین شکست

Jul 24, 2021 | 14:05 PM

admin
جاپان : ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہو گیا ، خواتین بیڈمنٹن کے پہلے مقابلے میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی۔ میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا ۔ ماحور شہزاد اپنا دوسرا مقابلہ 26 جولائی کو برطانیہ کی کرسٹی گلمور سے کھیلیں گی۔ پہلے دن پاکستانی شوٹر گلفام جوزف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ کھیلوں کے سب سے بڑے میلے اولمپکس 2020 کا جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کل سے باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔ ٹو کیو اولمپکس میں 200 سے زائد ممالک کے تقریباً ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں ، 613 ایتھلیٹس پر مشتمل سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے۔ پاکستان کے 10 ایتھلیٹس پر مشتمل دستے میں پہلی بار تین خواتین ایتھلیٹس بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں