یونان: 2 ہزار سال پرانا مجسمہ کچرے کے بیگ سے برآمد

Jan 24, 2025 | 19:14 PM

ویب ڈیسک:یونان کے شہر تھیسالونیکی میں 2 ہزار سال پرانے سنگِ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ سے برآمد کر لیا گیا۔

کچرے کے بیگ میں پڑے اس 31 انچ کے مجسمے کا سر غائب تھا، جس شخص نے اس مجسمے کو کچرے سے برآمد کیا، اس نے اسے مقامی حکام کے حوالے کر دیا ہے، حکام کی جانب سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے رابطہ کر کے مجسمے کا تجزیہ کرایا گیا۔ 

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مجسمہ ہیلینسٹک دور کا ہے یعنی 320 سے 30 قبل میسح پرانا ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کس کی جانب سے مجسمے کو  کچرے میں پھینکا گیا،پولیس نے کچرے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا مگر بعد میں اسے رہا کر دیا۔

مزیدخبریں