ایک نیوز: ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.77 فیصد کی کمی ہوگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے ۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 0.52 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق چینی ایک ہفتے میں 2.93 فیصد مہنگی ہوئی، کیلے 2.70 فیصد، لہسن 0.60 فیصد اور ٹوٹا چاول 0.47 فیصد مہنگا ہوا ۔